ابنا: شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی نے کہا ہے کہ شام کے علاقہ حما کے گاؤں التریمسہ میں پانچ مکانوں کو نشانہ نبایا گيا جن میں مسلح دہشت گرد موجود تھے یہ کارروائی عوام کی درخواست اور ان کے دفاع میں کی گئی ہے شامی عوام کو دہشت گردوں سے تحفظ فراہم کرنا شامی حکومت کے وظائف میں شامل ہے اور اس کارروائی میں صرف چھوٹے ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں ہیلی کاپٹر اور ٹینکوں سے استفادہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا یہ کارروائی بہت چھوٹی جگہ پر کی گئی ہے جہاں فوجی ٹینک نہیں لے جائے جا سکتے تھے۔ مقدسی کا کہنا تھا یہ مسلح دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کارروائی تھی جو شام میں کشیدگی کا سیاسی حل نہیں چاہتے۔
انہوں نے اقوامِ متحدہ کے مبصرین کی ابتدائی تحقیقات کا ذکر کیا جو شامی حکومتی کے اس موقف کی تائید کرتی ہیں کے حملے میں صرف مسلح دہشت گردوںکو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی میڈيا اور مغربی سیاستداں بغیر تحقیق کے شام کے خلاف جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں مصروف ہیں جب ان کی خبریں جھوٹی ثابت ہوتی ہیں تو کم سے کم اس کے بعد انھیں شرم آنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں بعض علاقائی عرب ممالک مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔
.......
/169